میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کے ماسٹر مائنڈ جنرل ر فیض حمید نکلے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

سائفر کے ماسٹر مائنڈ جنرل ر فیض حمید نکلے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: رانا خالد قمر) سائفر کے ماسٹر مائنڈ جنرل ر فیض حمید نکلے۔ ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ ریفرنس کیس میں گرفتار ہیں ان کو عدالت سے سزا بھی سنائی جا چکی ہے 4 دن قبل ان کی سائفر کیس میں گرفتاری بھی ڈال دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ سائفر سازش میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ یہ سب اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر فیض حمید کا کیا دھرا ہے۔ ان کے اس بیان پر تحقیقات کا دائرہ پھیلا دیا گیا اور اس میں جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید سے تحقیقات کی گئیں تو کھرا سابق ڈی جی آئی ایس آئی تک جا پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ادارے نے عسکری ادارے سے سابق جرنیل کی با ضابطہ گرفتاری کی اجازت طلب کی ہے جیسے ہی وہاں سے اجازت ملے گی انہیں اس اہم ترین کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں