ایس بی سی اے قوانین نظر انداز، فریحہ بلڈرز کے سرجانی میں پبلک سیل پروجیکٹ میں بے قاعدگیاں
شیئر کریں
کراچی (رپورٹ: آصف سعود) بلڈروں کی تنظیم آباد کا ممبر فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے سرجانی ٹائون میں گیارہ منزلہ پبلک سیل پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر ایس بی سی اے قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے فریحہ بلڈرز کی جانب سے عزیز اسکائی لائن نامی پروجیکٹ میں ایس بی سی اے کے نقشہ کے برخلاف دکانیں نکال کر فروخت کی جارہی ہیں فریحہ بلڈرز کو 2021 میں مذکورہ پروجیکٹ کی کمپلیٹس مکمل کرنی تھی لیکن تاحال پروجیکٹ کی تعمیر مکمل نہیں کی جاسکیں فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے مالک بلڈر منصور میمن ایس بی سی اے کو بھاری بھتہ دے کر غیر قانونی تعمیرات میں سرگرم ہے آباد بھی غیر قانونی تعمیرات اور ایس بی سی اے کے قوانین کی دھجیاں اڑانے والے فریحہ بلڈرز کو مکمل تحفظ فراہم کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے کراچی میں بنائے جانے والے پبلک سیل پروجیکٹوں میں بڑے پیمانے پر ایس بی سی اے قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ فریحہ بلڈرز کی جانب سے سرجانی ٹائون میں جتنے بھی پبلک سیل پروجیکٹ بنائے گئے ہیں ان میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں ذریعے کے بقول فریحہ بلڈرز کے مکمل ہوجانے والے پبلک سیل پروجیکٹوں اور زیر تعمیر پبلک سیل پروجیکٹوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کرکے ناصرف قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے بلکہ مذکورہ پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کرنے والی عوام کو بھی رسک میں ڈال دیا ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کو مزید پبلک سیل پروجیکٹوں کی این او سیز جاری کرکے عوام کو ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے بلڈر لائسنس نمبر BL-2977 حاصل کیا اور وہ بلڈروں کی نمائندہ تنظیم آباد کا ممبر ہے اور بڑے پیمانے پر سرجانی ٹائون میں پبلک سیل پروجیکٹ بنارہا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے مالک منصور میمن نے سرجانی ٹائون کے پلاٹ نمبر SB-157 سیکٹر 7-A اسکیم 41 پر سندھ بکڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے گیارہ منزلہ پبلک سیل پروجیکٹ بنانے کی اپروول حاصل کی فریحہ بلڈرز نے مذکورہ پلاٹ پر اپنے پبلک سیل پروجیکٹ کا نام عزیز اسکائی لائن رکھا اور ایس بی سی اے سے 27 مارچ 2019 کو این او سی برائے تشہیر اور فروخت نمبر SBCA/DD(D-ii)/1497/ADV-957/2019 حاصل کی جس کے مطابق فریحہ بلڈرز کو اپنا پبلک سیل پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن بنانا تھا بلڈر نے مذکورہ پروجیکٹ کیلئے جو بلڈنگ پلان منظور کرایا اس کے مطابق بیسمنٹ میں اے آر ایس اور پارکنگ گرائونڈ فلور پر پارکنگ پہلی منزل پر ری کریشن اور فلیٹ جبکہ دوسری سے گیارہویں منزل تک فلیٹ بنانے تھے فریحہ بلڈر کے مالک منصور میمن نے ایس بی سی اے سے این او سی حاصل کرتے وقت عزیز اسکائی لائن نامی پبلک سیل پروجیکٹ 2019 میں مکمل کرنا تھا اس حوالے سے انہوں نے ایس بی سی اے کو کمپلیشن کی تاریخ یکم نومبر 2019 دی تھی ذریعے کا کہنا ہے کہ فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے تاحال اپنا پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن مکمل نہیں کیا گیا ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے مقررہ وقت پر پبلک سیل پروجیکٹ کی تعمیر مکمل نہ کرنا ایس بی سی اے قانون کی خلاف ورزی ہے لیکن ایس بی سی اے کی جانب سے مذکورہ بلڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی فریحہ بلڈرز کی جانب سے اپنے پبلک سیل پروجیکٹ میں گرائونڈ فلور پر دکانیں فروخت کی جارہی ہیں اس حوالے سے فریحہ بلڈر نے اپنے پروجیکٹ پر بینر بھی آویزاں کر رکھا تھا جبکہ فریحہ بلڈر نے ایس بی سی اے سے جو بلڈنگ پلان اپروول کرایا اس میں گرائونڈ فلور پر پارکنگ دکھائی گئی ہے فریحہ بلڈر عزیز اسکائی لائن نامی پبلک سیل پروجیکٹ پر غیر قانونی دکانیں بناکر کروڑوں کا فراڈ کررہا ہے جبکہ ایس بی سی اے قوانین کے مطابق منظور شدہ بلڈنگ پلان کے برخلاف دکانیں نکالنا ایک سنگین جرم ہے اس حوالے سے نمائندہ جرأت نے عزیز اسکائی لائن کے دفتر واقع سرجانی ٹائون میں فریحہ بلڈر کے ملازم فرخ سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ عزیز اسکائی لائن میں گرائونڈ فلور پر دکانیں نکالی ہیں اور بلڈر منصور میمن نے ابھی دکانیں فروخت کرنے سے روکا ہے جبکہ 2 سے زائد دکانیں فروخت ہوچکی ہیں فرخ نے بتایا کہ عزیز اسکائی لائن میں 30 سے زائد دکانیں فروخت کیلئے ہیں انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کہ بلڈر کی جانب سے عزیز اسکائی لائن پر دکانوں کی بکنگ کیلئے بینر بھی آویزاں کیا گیا تھا۔ جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فریحہ بلڈرز نے اپنے پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن میں ایس بی سی اے سے منظور کرائے گئے بلڈنگ پلان کے برخلاف فلیٹ بنائے ہیں ایس بی سی اے سے منظور کرائے گئے بلڈنگ پلان کے مطابق انہیں عزیز اسکائی لائن میں 130 مختلف کیٹگری کے فلیٹ بنانے تھے اس حوالے سے بلڈر کو کوورڈ ایریا واضح طورپر بتایا گیا تھا لیکن بلڈر کی جانب سے بلڈنگ پلان کے برخلاف اپنی مرضی کے کوورڈ ایریا کے مطابق فلیٹ بنائے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ فریحہ بلڈر کی جانب سے ایس بی سی اے سے منظور بلڈنگ پلان کے برخلاف تعمیرات کی ہے جس کے نتیجے میں ایس بی سی اے سے فریحہ بلڈر کی جانب سے ایس بی سی اے سے منظور بلڈنگ پلان کے برخلاف تعمیرات کی ہے جس کے نتیجے میں ایس بی سی اے سے فریحہ بلڈر کو عزیز اسکائی لاین کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ ملنا مشکل ہے جبکہ منظور شدہ بلڈنگ پلان کے برخلاف تعمیرات کرنے پر بلڈر کو کے الیکٹرک اور سوئی گیس کے کنکشن بھی نہیں دیئے جاسکتے اگر کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی منظور کئے گئے بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کرنے والے پروجیکٹ پر کنکشن فراہم کرتی ہے تو وہ بھی مجرمانہ غفلت اور بلڈر کے غیر قانونی کام کی حصہ دار بن جائے گی ذریعے کا کہنا ہے کہ منظور شدہ نقشہ کے برخلاف تعمیرات پر کمپلیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بلڈر فلیٹوں کی سب لیز نہیں کراسکتا ہے بغیر کمپلیشن کے کرائی گئی سب لیز جعلی قرار دی جاتی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ عزیز اسکائی لائن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی کروڑوں کی رقم ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ بلڈر کی جانب سے اپنے پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر ایس بی سی اے کے منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی ہوئی ہے نمائندہ جرأت نے اس حوالے سے فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے مالک بلڈر منصور میمن سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے مزید پبلک سیل پروجیکٹوں میں ہونے والی قانون کی خلاف ورزیوں پر عوام کو سلسلہ وار خبروں کے ذریعے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔