میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کو ایران کی وارننگ

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کو ایران کی وارننگ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی جنگی جہاز کو وارننگ جاری کی ہے۔ ایڈمرل تنگسیری کا یہ بیان ایرانی میڈیا پر نشرہوا، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے گذشتہ ہفتے کی شام آبنائے ہرمز کو عبور کرنے والے باتان ایمفیبیئس حملہ آور جہاز اور لینڈنگ جہاز یو ایس ایس کارٹر اینڈ ہال تک اپنی سپیڈ بوٹس کی تصاویر اور ویڈیو کلپس تقسیم کیں۔پاسداران انقلاب کی بحریہ نے پاسداران انقلاب کے قائدین کی سالانہ کانفرنس کے آخری دن ایک ایمبیبیس حملہ آور جہاز کی تصاویر دکھائیں۔ایرانی ڈرون کے ذریعے لی گئی ایک اور تصویر میں ہفتے کی شام آبنائے ہرمز کو عبور کرنے والییو ایس ایس باتان کو دکھایا گیا ہے۔ امریکی افواج کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔تنگسیری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اور خلیجی خطے میں پڑوسی ممالک سلامتی قائم کر سکتے ہیں اور انہیں غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں