میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدرِ مملکت کا ٹوئٹ،پی ٹی آئی کاعدالت جانے کا فیصلہ

صدرِ مملکت کا ٹوئٹ،پی ٹی آئی کاعدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسودوں پر صدرِمملکت کے دستخطوں کے معاملے پر عدالت عظمی سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون، شہریوں کے بنیادی حقوق اور جمہوریتِ و پارلیمان کی بقا ء و سلامتی کیلئے خوف و خدشات سے اوپر اٹھ کر موقف اختیار کرنے پر صدرِمملکت سے اظہارِتشکر کرتے ہیں۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ قومی و عدالتی سطح پر صدرِمملکت کے موقف کی بھرپور تائید و حمایت کی جائے گی ۔اہم ترین قانونی مسودہ جات کی توثیق کے عمل پر صدرِمملکت کا مقف ہرلحاظ سے غیرمعمولی اور سنجیدہ ترین اقدامات کا متقاضی ہے۔صدرِمملکت نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ریاستی و حکومتی ڈھانچے میں گہرائی تک سرایت کئے گئے مرض کی نشاندہی کی ہے،پچھلے 16 ماہ کے دوران پاکستان میں آئین سے انحراف، قانون کی پامالی، جمہوریت سے فرار اور ریاست کو شخصیات کے تابع کرنے کی رسومِ بد کو تقویت پہنچائی گئی،پارلیمان اور الیکشن کمیشن سمیت پوری ریاستی مشینری کو آئین کی تابعداری سے ہٹا کر غیرمرئی قوتوں کے اشاروں پر چلا دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں