لندن ،پی ٹی آئی کی چندہ مہم اسکینڈل نے پارٹی کو ہلا کر رکھ دیا
شیئر کریں
پاکستان کے سا بق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کی چند ہ جمع کرنے کی مہم کے اسکینڈل نے پارٹی کی ہلا کر رکھ دیا ہے تحریک انصاف کے لندن میں قائم گروپ نے 10 لاکھ پاؤنڈ چندہ جمع کرنے کی مہم کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے برطانوی ٹیم کو عمران خان کی رہائی کے نام پر پیسے بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔زلفی بخاری ،نعیم پنجوتھا اور شیرافضل مروت نے اس مہم سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہ ہونے اور لوگوں سے فنڈنگ نہ کرنے کا کہنا ہے جبکہ شیرافضل مروت نے بالخصوص عمران خان کی قانونی ٹیم کے اندر غداروں اور جاسوسوں کے گھس آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انڈر گراؤنڈ ہونے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے اپنے جیل کے قید خانے سے ہدایت کی کہ وہ ان کا قانونی کیس ہیومن رائٹس لیگل ایڈفاؤنڈیشن کے بینر کے تحت بین الاقومی سطح پر اٹھائیںجمعہ کو قانون دان راشد یعقوب نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے جیل کے قید خانے سے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ان کا قانونی کیس ہیومن رائٹس لیگل ایڈفاؤنڈیشن کے بینر کے تحت بین الاقومی سطح پر اٹھائیں۔برطانوی کمپنیوں کے حوالے سے ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ فاؤنڈیشن 26 جون 2023 کو بنائی گئی تھی او ر اس کی انسانی حقوق کے حوالے سیلڑائی لڑنے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں ہدایات دی تھیں جس کے تحت انہوں نے برطانیہ کے اعلیٰ ترین قانون دانوں بشمول مائیکل مانس فیلڈ کے سی ، گیرتھ پیئرس اور بن ایمرسن کے سی پر مشتمل قانونی ٹیم اکٹھی کی ہے۔