میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی انتظامیہ مریضوں کوفری سروس دینے میں ناکام

این آئی سی وی ڈی انتظامیہ مریضوں کوفری سروس دینے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو)این آئی سی وی ڈی اسپتال انتظامیہ وڈاکٹرز مریضوں کوفری سروس کے تحت علاج دینے میں بدستور ناکام ہے، 5ماہ قبل ٹنڈوالہیارسے آئے مریض کوتاریخ پر تاریخ ملنے کے بجائے تاحال علاج نہ مل سکا،15ارب 70کروڑ روپے کی بجٹ کے باوجود اسپتال میں علاج کی عدم فراہمی پر محکمہ صحت سندھ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے قائم کئے گئے قومی ادارا برائے امراض قلب میں انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی سنگین نااہلی کے باعث فری سروس کے تحت مریضوں کو علاج ملنا مشکل بن گیا ہے،حکومت سندھ کے مفت علاج کی فراہمی کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے، ٹنڈوالہیار سے آئے مریض ورشا کو ورثا نے 4اپریل 2023 پراسپتال کے 4فلور پر وارڈ میں آپریشن کے لئے داخل کروایا، جس کو ڈاکٹر سہیل بنگش نے معائنہ کر کہ 14اپریل پر اسپتال آنے کے لئے نئی تاریخ دی، ڈاکٹر کی دی گئی تاریخ پرمریض اسپتال آئے تو ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پھر واپس جانے پر مجبور ہو گئے، ورثا کا کہنا کے کہ مریض کے آپریشن کے لئے ٹنڈوالہیار سے این آئی سی وی ڈی کراچی کا 8 سے 10مرتبہ چکر لگاچکے ہیں لیکن ڈاکٹرز علاج دینے کے بجائے صرف نئی تاریخ ہی دی رہے ہیں، جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنہ ہے،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ این آئی سی وی ڈی میں مفت سروس کے تحت علاج نہ ملنے کا نوٹس لیا جائے اور 15ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کے استعمال کی بھی تفتیش کرائے جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں