سندھ کے سرکاری اسکول نصاب سے محروم، احتجاج کا سلسلہ شروع
شیئر کریں
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی انتظامی نااہلی اور کرپشن، سندھ کے سرکاری اسکول سرکاری نصاب سے محروم، سندھ بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع، 20 فیصد کتابوں کی فراہمی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئیں، آغا سہیل نے ٹیکسٹ بک بورڈ کو تباہی کی طرف دھکیلنا شروع کردیا، آغا سہیل پر کرپشن کی سنگین الزامات، تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کی انتظامی نااہلی و کرپشن کے باعث سندھ کے سرکاری اسکول سرکاری کتابوں سے تاحال محروم ہیں، درسی کتب نہ پہنچنے کے باعث سندھ کے مختلف شہروں میں طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے احتجاج کرنا شروع کردیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ کی سرکاری اسکولوں میں صرف 20 فیصد نصابی کتب فراہم کئے گئے ہیں جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئیں ہیں، کرپشن کی سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے اور تیسری بار چیئرمین بننے والے آغا سھیل نے ٹیکسٹ بک بورڈ کو تباہی کی جانب دھکیلنا شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق پبلشرز اور چیئرمین کی گٹھ جوڑ کے باعث نصابی کتب کی فراہمی میں جان بوجھ کر تعطل کیا جا رہا ہے تاکہ پبلشرز مہنگے داموں کتاب بیچ سکیں۔