میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے

ایس بی سی اے حیدرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ،ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے، قاسم آباد میں غیرقانونی منصوبوں اور این او سیز کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی گئیں، بدنام زمانہ بلڈرز عارف بلڈرز اور عرس ڈاوچ مابین معاملات بھی تحقیقات کا حصہ اینٹی کرپشن نے بھی سرد خانے میں پڑے فائلیں دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کر لیں، تفصیلات کے مطابق پٹہ سسٹم کے اہم سرغنہ شہزاد آرائیں کے بیرون ملک فرار ہونے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں پٹہ سسٹم کی سہولت کار افسران کے خلاف گھیراؤ تنگ کرنے کا امکانات بڑھ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عھدے پر براجمان عرس ڈاوچ و دیگر افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے ہیں اور اسے سلسلے میں قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیراتی منصوبوں، نقشوں میں رد و بدل اور این او سیز کی متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر اور عرس ڈاوچ کے مابین معاملات کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز کے وادہو واہ روڈ پر ایک درجن سے زائد مختلف تعمیراتی منصوبے 20 سالوں سے نامکمل ہیں اور الاٹیز دربدر ہیں لیکن عارف بلڈر نے عرس ڈاوچ کی مدد سے اکثر منصوبوں کے پلا?س کسے اور پارٹی کو بیچ دئے یا نقشوں میں ہیراپہیری کردی، ذرائع کے مطابق حیدرآباد بائے پاس پر متعدد غیرقانونی منصوبے عرس ڈاوچ کی آشیرباد سے جاری تھے جن کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں، عرس ڈاوچ کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی متعدد تحقیقات زیر تفتیش تھیں لیکن عرس ڈاوچ نے پٹہ سسٹم کا اثر رسوخ استعمال کرکے تحقیقات رکوا دی تھیں تاہم اینٹی کرپشن نے سرد خانے میں پڑے تحقیقات کو دوبارہ کھولنے کا تیاریاں کر لی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں