میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اتحادی جماعتوں  نے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کا اختیار شہباز شریف کو دے دیا

اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کا اختیار شہباز شریف کو دے دیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کودے دیا۔ جمعہ کو وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کی زیر صدار ت پی ڈی ایم اوردیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اوردیگر اتحادیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اوردیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہبازشریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیاردے دیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں۔ اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم اورنگران سیٹ اپ کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد خان کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔ پی ڈی ایم اوردیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں نے وزیراعظم پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں کے درمیان مشاورت کاایک اورسیشن ہو گا جس میں کابینہ اراکین اوردیگر امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق جلاس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، میر خالد حسین مگسی، سردار محمد اخترجان مینگل، نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی،محمد اسلم بھوتانی، محسن داوڑ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلا م (ف) کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا گیا ہے، ایک اتحادی جماعت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیر میاں محمد نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا اور اس حوالہ سے اتحادی جماعتوں کے مزید اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں