چین کو حساس مواد دینے کے الزام میں امریکی بحریہ کے 2 اہلکار گرفتار
جرات ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
چین کو حساس فوجی مواد دینے کے الزام میں امریکی بحریہ کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اہلکار وین ہینگ ژا ئواور جن چا دی پر معلومات فراہمی کے عوض ہزاروں ڈالر کی بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی جانب سے چین کو بحرالکاہل میں امریکی فوجی مشقوں اور جاپان میں ریڈار کی معلومات بھیجی گئی تھیں، اہلکار سان ڈیاگو میں بحری جہاز پر تعینات تھے۔ اس ضمن میں اٹارنی جنرل نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی مشقوں اور جاپان میں ریڈار سے متعلق حساس معلومات چین کے ہاتھ میں آگئیں۔