میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے، رانا ثنا اللہ

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف بہت جلد پاکستان آئیں گے، انہیں سازش کے تحت عملی سیاست سے علیحدہ کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا عدالتی فیصلہ ہے، عدالتی فیصلوں کے ختم ہونے کا ایک طریقہ کار ہے، اس طریقے کو اپنایا گیا اور مریم نواز بری ہوئیں، قائد مسلم لیگ ن حفاظتی ضمانت لیں گے، اپیلوں پر سماعت کے بعد وہ بری ہو جائیں گے، ان پر جو پابندیاں لگائی گئیں ہیں وہ ختم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام دیا گیا اور مسترد ہوگیا، اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش ہی نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں