میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس کی موجودگی تک نواز شریف کیسزکا حل ہونا مشکل ہے، خرم دستگیر

چیف جسٹس کی موجودگی تک نواز شریف کیسزکا حل ہونا مشکل ہے، خرم دستگیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر توانائی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی موجودگی تک نواز شریف کے کیسز حل ہونے مشکل ہیں۔وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ الیکشن کی حد تک بہت پْرامید ہوں کہ اب جبکہ وسائل بھی مہیا ہیں، تحفظ بھی موجود ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ عوام سے رجوع کیا جائے تو موسم خزاں میں انتخابات ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی گئی ہیں اور اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ انتخابات کو شفاف بنائے۔خرم دستگیر خان کہتے ہیں کہ موجودہ چیف جسٹس کی مسلم لیگ ن کے حوالے سے جانب داری کے بارے میں صرف قیاس نہیں بلکہ واضح نمونے موجود ہیں اور جب تک وہ عہدے پر موجودہ ہیں مشکل ہے کہ نواز شریف کو انصاف مل سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں