پولیس میں پراسیکیوٹرز کو غیرقانونی طورپر ایس ایچ او لگا دیا گیا
شیئر کریں
کراچی پولیس میں پراسیکیوٹرز بھرتی ہونے والوں کو غیرقانونی طورپر ایس ایچ او تعینات کردیا گیا،سال 2021 میں پراسیکیوٹر بھرتی ملازمین کا تاحال ڈی کورس مکمل نہیں ہوا،ایس ایس پی ساوتھ نے خاتون انسپکٹر کو غیرقانونی طریقے سے ایس ایچ او تعینات کردیا تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس میں سال 2021 میں پراسیکیوٹر انسپکٹرزکی بھرتی عمل میں لائی گئی تھی جس کے بعد پرسیکیوٹر بھرتی ہونے والے ملازمین پولیس لائن کورس،پراسیکیوشن اور ریڈر کورس کرنے کے بعد اس وقت چھ مہینے کا تھانے کا کورس کررہے ہیں ایس ایس پی ساوتھ نے صرف روزنامچہ انٹری پر انسپکٹر ماریہ امان اللہ کو ایس ایچ او تھانہ وومن ساوتھ کا غیرقانونی طور پر چارج دے دیدیا ہے واضح رہے کہ پراسیکیوٹر بھرتی ملازمین کو معزز عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی صحیح پیروی کرنے کے لیے بھرتی کیا گیا تھا اور اس وقت پراسیکیوٹر بھرتی ملازمین کراچی کے مختلف تھانہ جات میں ڈی کورس کر رہے ہیں اس حوالے سے نمائندہ روزنامہ جرات نے پراسیکیوٹر انسپکٹر ماریہ امان اللہ سے موقف لینے کے لیے فون کیا تو انکا کہنا تھا کہ ہمارے بیجمنٹ کے دیگر ساتھی اس وقت کراچی کے مختلف تھانہ جات میں ڈی کورس کررہے ہیں مجھے ڈی کورس کے دوران ایس ایچ او وومن ڈسٹرکٹ ساوتھ کا چارج ایس ایس پی نے دیا ہے