میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور، نگراں حکومت کو اضافی اختیارات مل گئے

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور، نگراں حکومت کو اضافی اختیارات مل گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں 54 ترامیم کا بل کثرت رائے سے منظور ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 پیش کیا گیا، پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 کثرت رائے سے منظور کیا اور ترمیمی بل کی منظوری شق وار دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کو پہلے سے جاری منصوبوں پر اداروں سے بات کرنے کا اختیار ہوگا، نگراں حکومت پہلے سے جاری پروگرام اور منصوبوں سے متعلق اختیار استعمال کر سکے گی۔ نگراں حکومت کے اختیارات پر حکومت نے اتحادیوں کو منا لیاوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں وہ ترامیم کی جارہی ہیں جن پر سو فیصد اتفاق ہے۔اس سے قبل انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایاز صادق کی سربراہی میں نگراں حکومت اور نگراں وزیراعظم کے اختیارات کے معاملے پر منعقد ہوا تھا۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر تاج حیدر، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر نے شرکت کی تھی۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرٹیکل 230 سے متعلق ترامیم پر بات چیت کی گئی اور نگراں حکومت کے اضافی اختیارات پر اتحادیوں کے تحفظات کو دور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے الیکشن ایکٹ کی شق میں ترمیم سے نگراں حکومت کو غیر معمولی اختیارات دینے پر اتحادیوں کو راضی کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے تحت نگراں حکومت کے پاس جاری معاہدوں کے حوالے سے تمام اختیارات ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں