190ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
شیئر کریں
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 31 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جبکہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔ بدھ کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت میں بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف تھے، پھر ہائیکورٹ جانا ہے، جمعرات ہائیکورٹ جانا ہے، سپریم کورٹ کی ڈائریکشن آ گئی ہے، آگے چھٹیاں ہیں، چھٹیوں کے بعد کی تاریخ دے دیں۔ دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے کہا کہ یہ ہر تاریخ میں یہی کہتے ہیں عبوری ضمانت کا کیس ہے، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ انہیں جمعرات کی تاریخ دے دیں، پیر31جولائی کی تاریخ ٹھیک ہے، خواجہ حارث بھی آ جائیں گے۔ احتساب عدالت نے کہا کہ 31 جولائی کو عبوری ضمانت پر حتمی دلائل ہوں گے اور عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔