میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا درست مردم شماری پرانتخابات کرانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا درست مردم شماری پرانتخابات کرانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :صابر علی) ایم کیو ایم پاکستان کے بعد جماعت اسلامی نے بھی نئی درست مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا دو بڑی جماعتوں کی جانب سے درست مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن کرانے کے مطالبے نے اکتوبر نومبر میں متوقع عام انتخابات کا انعقاد نہ ہونے کے خدشات پیدا کردئے ہیں واضح رہے کہ ملک کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پرانی حلقہ بندیوں کے تحت اکتوبر نومبر میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان کرچکی ہیں جبکہ ملک کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی اقتدار ختم ہونے کے بعد سے ہی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے تاہم گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہہ چکے ہیں کہ نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں اس حوالے سے اگر الیکشن کچھ عرصے کے لئے آگے بڑھتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ذرائع کے مطابق حکومت کی تمام فریقین کو یقین دہانیوں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریوں کے باوجود عام انتخابات اپنے مقرر وقت پر منعقد ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت میں شامل اہم جماعت ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کا نئی اور درست مردم شماری اور نئی حلقہ بندی کرائے بغیر انتخابات نہ کرانے کا مطالبہ انتخابات کو مقررہ وقت کے بجائے آئندہ سال کرائے جانے کے امکان کو ظاہر کرتا ہے اور حکومت ان دو جماعتوں کے مطالبات سمیت دیگر انتظامی معاملات اور حالات کو بنیاد بنا کر اکتوبر نومبر میں متوقع انتخابات کے انعقاد میں توسیع کرسکتی ہے اور آئندہ انتخابات 2024 میں کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ فنکشنل لیگ کے سربراہ اورجی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے بھی 2023میں انتخابات نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن اس سال ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں پیر صدر الدین شاہ راشدی نے بھی انتخابات کو مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے مشروط قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ حلقہ بندیاں اور مردم شماری کا معاملہ زیرالتوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں