ترقیاتی منصوبوں میں سندھ پھر نظرانداز،84 میں سے 9منصوبے منظور
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
وفاق نے سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں ایک مرتبہ پھر سے نظرانداز کرناشروع کردیا۔ ملک بھر کے چوراسی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کوصرف نو پروجیکٹس ہی مل سکے۔وفاق کی جانب سے سندھ کے لیے چوبیس ترقیاتی منصوبے رکھے گئے تھے۔ نو منصوبوں کی منظوری کے بعد پندرہ منصوبے التوا کاشکار ہوگئے ہیں۔ یکم جون کو سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں سندھ کا صرف ایک منصوبہ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ ہی منظورہو سکا۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے دوسرے اجلاس میں لاڑکانہ میں ڈبل روڈ تیسرے اجلاس میں سندھ کے چارترقیاتی منصوبے اور چوتھے اجلاس میں صوبے کے لیے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی۔