دکاندار کے قتل پر مشتعل مظاہرین کا پولیس چوکی پر دھاوا،سپر ہائی وے پر ٹریفک جام
شیئر کریں
بسمہ اللہ مارکیٹ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر دکاندار کے قتل اور زخمی ہونے کے خلاف مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، احتجاج سے سپر ہائی وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بسمہ اللہ مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار کے قتل اور زخمی ہونے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سبزی منڈی کے قریب پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، شدید احتجاج کے باعث سپر ہائی وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہو گئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔سپرہائی وے کے دونوں ٹریک بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں، ایس پی سہراب گوٹھ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے کہا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔چوہدری سہیل فیض نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے، پہلے بھی واقعات ہوتے رہے ہیں پولیس اپنا کام کرتی رہی ہے۔