میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی اداروں اور سربراہوں کو با اختیار بنانے کا بل سندھ اسمبلی میں پیش

بلدیاتی اداروں اور سربراہوں کو با اختیار بنانے کا بل سندھ اسمبلی میں پیش

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیاتی اداروں اور سربراہوں کو با اختیار بنانے کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ وزیرِ پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کے متن کے مطابق سندھ بھر کے میئرز اور چیئرمین، متعلقہ ڈویژن اور اضلاع میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، کے ڈی اے، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے کا چیئرمین میئر کراچی ہو گا۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین میئر حیدر آباد ہو گا، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا ریجنل چیف ایگزیکٹیو بھی متعلقہ میئر کی مشاورت اور 3 تجویز کردہ افسران میں سے ایک بنے گا۔ بل کے متن کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین میئر کراچی ہو گا، واٹر بورڈ میں چیف ایگزیکٹیو میئر کراچی کے تجویز کردہ 3 افسران میں سے 1 بنے گا۔ بل کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین متعلقہ کونسل کا سربراہ بنے گا، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کونسل کے ماتحت ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں