میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، غیرقانونی ڈائریکٹر جنرل کے خلاف مہم چلانے لگا

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، غیرقانونی ڈائریکٹر جنرل کے خلاف مہم چلانے لگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، غیرقانونی مقرر ڈائریکٹر جنرل کے خلاف مہم چلانے لگا، نذیر کلہوڑو نے خود ساختہ تنظیم کو میدان میں اتار لیا، سیکریٹری حفیظ سیال اور ڈائریکٹر جنرل نذیر کلہوڑو میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، بااثر ڈی جی کو سندھ حکومت کا آشیرباد حاصل، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کی کرسی پر غیرقانونی براجمان نذیر کلہوڑو اور سیکریٹری حفیظ سیال میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، نذیر کلہوڑو کراچی میں موجود ایک خودمختار ادارے کا ملازم ہونے کے باوجود ایک سال سے غیرقانونی طور پر ڈائریکٹر جنرل کی کرسی پر براجمان ہے، ذرائع کے مطابق نذیر کلہوڑو انتہائی بااثر افسر ہے اور محکمہ لائیو اسٹاک سندھ اسے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے، نذیر کلہوڑو نے پوری ادارے میں سسٹم نافذ کردیا ہے اور اس سسٹم کے ذریعے ٹھیکوں کی تقسیم سمیت پئسون کی وصولی کی جاتی ہے، نذیر کلہوڑو کے خلاف اینٹی کرپشن کی متعدد تحقیقات بھی جاری ہیں، نذیر کلہوڑو اس سے قبل بھی کئے سیکریٹری تبدیل کرا چکا ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری کے خلاف اپنی ہی بنائی ہوئی خود ساختہ وٹرنری تنظیم کو سیکریٹری کے خلاف میدان میں اتار دیا ہے، ذرائع کے ڈائریکٹر جنرل نذیر کلہوڑو نے سیکریٹری کے خلاف منظم مہم کی شروعات کردی ہے، واضع رہے کہ کرپشن، غیرقانونی مقرری سمیت دیگر سنگین الزامات کے باوجود سندھ حکومت نذیر کلہوڑو کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں