میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع وسطی ،مویشی منڈی کا روپ دھارنے والا افغان گراؤنڈ تباہ ہوگیا

ضلع وسطی ،مویشی منڈی کا روپ دھارنے والا افغان گراؤنڈ تباہ ہوگیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے ضلع وسطی میں ایک طرف ضلعی حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم جاری ہے تو دوسری طرف فیڈرل بی ایریا کے افغان گراؤنڈ کی حالت خود ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈی لگا کر تباہ کردی ہے۔۔ ڈیڑھ ماہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے مکین پریشان ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے جلد صفائی کے دعوے تاحال وفا نہیں ہوسکے ہیں۔گوبر کے ٹیلے۔۔گھاس پھونس اور مٹی کے ڈھیر۔۔ فیڈرل بی ایریا کا مشہور افغان گراؤنڈ ریونیو کے نام پر خود ضلعی انتظامیہ نے ناقابل استعمال بنا دیا۔۔ دو ایکڑ پر بنے گراؤنڈ کو عید قرباں سے ایک ماہ قبل خلاف ضابطہ مویشی منڈی کیلئے چوبیس کروڑ روپے کے عوض ٹھیکے پر دیا گیا اور اب ڈیڑھ ماہ سے گراؤنڈ کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بند ہے۔انتظامیہ نے گراؤنڈ کی صفائی کے بجائے قریبی مقامات سے اٹھائی گئی ناکارہ گاڑیاں بھی گراؤنڈ میں کھڑی کردی ہیں۔ گراؤنڈ انتظامیہ کو جلد صفائی کا لالی پاپ تو دیا گیا لیکن تاحال صفائی نہیں ہوئی۔مکینوں نے جلد گراؤنڈ کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔ اس سلسلے میں ضلع وسطی کی میونسپل کمشنر شمعونہ صدف اور اسپورٹس کلچر ڈائریکٹر اکبر سے کئی بار موقف کیلئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہیں ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں