میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات، ڈی جی سیپا  نے فرنٹ مین محمد کامران کو کینیڈا جانے کی چھٹی دے دی

محکمہ ماحولیات، ڈی جی سیپا نے فرنٹ مین محمد کامران کو کینیڈا جانے کی چھٹی دے دی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ نے کئی اسکینڈلز کے مرکزی کردار ڈی جی سیپا نعیم مغل کے فرنٹ مین، چہیتیافسر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو کینیڈا جانے کی چھٹی دے دی،کیمسٹ کامران کے کینیڈا میں کاروبار شروع کرنے یا کینیڈین شہریت کی تجدید کروانے کے اطلاعات۔ جرات کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا ) میں محمد کامران خان گریڈ 17 میں کیمسٹ بھرتی ہوئے، کیمسٹ کامران سیپا سے چھٹی لینے کے علاوہ پی ایچ ڈی کرنے کے لئے کینیڈا چلے گئے، جس پر محکمہ ماحولیات سندھ نے 19 دسمبر 2016 ع کو کیمسٹ محمد کامران خان کو بگھوڑا قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ محمد کامران نے کینیڈا جانے کے لئے چھٹی کی کوئی درخواست نہیں دی اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، سیپا ریجنل آفس نے 30آگست 2018 میں تحریری لیٹر جاری کرکے محمد کامران خان کو بگھوڑا قرار دیا ، کیمسٹ کامران پی ایچ ڈی کرنے میں بھی ناکام رہے اور کینیڈا کے پاسپورٹ پر وطن واپس آئے، محمد کامران خان نے کینیڈا سے واپسی کے بعد سیپا جوائن کیا اور ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے کوئی کارروائی نہیں کی، ڈی جی سیپا نعیم مغل نے اپنے چہیتے افسر محمد کامران خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر کیماڑی، سینٹرل ، ملیراضلاع کا انچارج بنا دیا، کیمسٹ کامران نے کراچی کے بڑے صنعتی اضلاع میں تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے رشوت لی ، ایک اہم ادارے کے افسر کے رشتیدار سے رشوت طلب کرنے پر حال ہی میں کیمسٹ کامران خان کو فارغ کرکے لیبارٹری میں تعینات کیا گیا لیکن اعلیٰ افسران کی جیب خالی ہونے کے باعث دوبارہ کیمسٹ کامران کو انچارج بنایا گیا، کیمسٹ کامران کیماڑی گیس لیک میں 18 افراد کی ہلاکت، کورنگی مہران ٹائون فیکٹری میں دھماکے کے دوران 15 افراد کی ہلاکت سمیت دیگر کئی اہم کیسز کے مرکزی کردار ہیں ۔سیکریٹری ماحولیات آغا واصف عباس نے کیمسٹ کامران کی 45 دن کی چھٹی منظور کرتے ہوئے انہیں اونٹاریو کینیڈا جانے کی اجازت دے دی ہے، نوٹیفکیشن میں تحریر ہے کہ کیمسٹ کامران کسی بھی عدالت کو مطلوبہ نہیں حالانکہ عدالت کئی بار انہیں طلب کرچکی ہے اور مہران ٹائون فیکٹری کیس کے چالان میں بھی کامران کانام شامل تھا۔ سیپا کے ایک افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کیمسٹ کامران نے گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ڈی جی سیپا نعیم مغل کے فرنٹ مین کے طور پر کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ہیں ، کروڑوں روپے کے اثاثہ جات سے کیمسٹ کامران کینیڈا میں کاروبار شروع کرنے اور اپنی کینیڈین شہریت کی تجدید کے لئے کینیڈا گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں