میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس، نیب میں پیش نہیں ہوسکتا، عمران خان کا نیب کو خط

توشہ خانہ کیس، نیب میں پیش نہیں ہوسکتا، عمران خان کا نیب کو خط

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا جس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توشہ خانے کی تحقیقات سے متعلق میں پیر کو نیب آفس میں پیش نہیں ہو سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث انکوائری رپورٹ لینے نیب کے دفتر نہیں آ سکتا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ میں نے لاہور سے اسلام آباد آمد و رفت کو آج کل محدود کر رکھا ہے، 19 جولائی کو مختلف عدالتوں میں پیش ہونے اسلام آباد آؤں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خط کے ذریعے نیب سے استدعا کی ہے کہ توشہ خانے کی تحقیقات سے متعلق شاملِ تفتیش ہونے کی تاریخ 19 جولائی مقرر کر دیں۔ خط میں انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے مطابق انکوائری رپورٹ ملزم کی جانب سے وصول کرنا ضروری نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ میرے وکیل گوہر علی خان کو انکوائری رپورٹ لینے کی اجازت دی جائے۔ خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی رپورٹ بھی میرے وکیل نے نیب سے لی تھی جو میں چھوڑ آیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں