چینی کا خودساختہ بحران
شیئر کریں
بجلی کی قلت کے بعد اب چینی کی قلت بھی سامنے آگئی ہے،ہم ایک ایسے ملک میں پید ا ہوئے جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر اس کے باوجود ہر چیز کی قلت دکھائی دیتی ہے اور یہی قلت منافع خوروں کیلئے منافع بخش ثابت ہوتی ہے اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بننے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، قرآن حکیم میں ذخیرہ اندوزی کو منع قرار دیا گیا ہے مگر اس کے باجود ہم لوگ قرآنی تعلیمات کو نظر انداز کرکے اپنے ذاتی فائدے کے لیے تمام اقدامات اٹھاتے ہیں، اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی عدم دستیابی کی بازگشت سینیٹ کمیٹی میں سنائی دینے لگی، یوٹیلیٹی ا سٹوروں پر عوام کو چینی میسر نہیں، چینی کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس وزیر اور سیکریٹری صنعت و پیداوار کی عدم حاضری پر برہمی کااظہار کیا گیا۔سینئر جی ایم یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چینی کے ٹینڈر کے حوالے سے زائد ریٹ مل رہے ہیں، 30ہزار میٹرک ٹن ہماری ماہانہ طلب ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دے اور کمی کو فوری طور پر پورا کرے۔