کفر ٹوٹا خدا،خدا کر کے، آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالرکا قرض منظور کرلیا
شیئر کریں
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرزکا قرض منظور کرلیا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ا سٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر 1.2 ارب ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو اگلے 9 ماہ میں 3 ارب ڈالرز ملیں گے، پاکستان کو باقی فنڈز دو اقساط میں جاری کئے جائیں گے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تین ارب ڈالر قرض پروگرام بیرونی ادائیگیوں میں توازن لائے گا، قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو اہداف پر عملدرآمد کرنا ہو گا ، بجٹ میں مقرر اہداف پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، ادارہ جاتی اور توانائی شعبے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرزکا قرض منظور کرلیا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ا سٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر 1.2 ارب ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو اگلے 9 ماہ میں 3 ارب ڈالرز ملیں گے، پاکستان کو باقی فنڈز دو اقساط میں جاری کئے جائیں گے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تین ارب ڈالر قرض پروگرام بیرونی ادائیگیوں میں توازن لائے گا، قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو اہداف پر عملدرآمد کرنا ہو گا ، بجٹ میں مقرر اہداف پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، ادارہ جاتی اور توانائی شعبے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ کرنا ہو گا۔