میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھر میں آکڑا پرچی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

سکھر میں آکڑا پرچی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر سکھر میں آکڑا پرچی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ، تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کھلے عام پرچی کی بکنگ جاری ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر کی ہدایات پر پرچی جوئے کے خاتمے کیلئے کئے جانے کے کچھ ماہ بعد ہی شہر بھر کے مختلف علاقوں جن میں ڈھک روڈ،سبزی مارکیٹ، روہڑی،آباد،پرانا سکھر،بشیر آباد کالونی، بیراج کالونی، نیوپنڈ، نصرت کالونی،افغان سینٹر، کھجور مارکیٹ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں پرچی جوئے کا گڑھ بن چکے ہیں، سکھر میں آکڑا پرچی جوئے کا کاروبار عروج پر پہنچنے پر عوامی شکایت کے باوجود کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ، شہر میں پرچی جوئے کے کالے دھندے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آنکھیں بند کررکھی ہیں، پرچی جوئے کے سلسلے میں ہر مہینے دوبار قرعہ اندازی ہوتی ہے جسے چاندرات بھی کہا جاتا ہے ، اس رات بڑے پیمانے پر جوا ہوتا ہے، جہاں ہول سیل میں بھی پرائز بانڈز کے نمبر فروخت کیے جاتے ہیں، پیسے کی لالچ میں نوجوان نسل اور سنجیدہ لوگ بھی پرچی جوا کھیلنے کی لت میں پھنسے ہوئے ہیں جسکے باعث کئی افراد گھروں کا قیمتی سامان فروخت کرکے آکڑا پرچی کا جواکھیلنے میں مصروف ہیں اور کئی افراد آکڑا پرچی کی لت کے باعث ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، پولیس محض دکھاوے کیلئے پرچی جوا چلانے والوں کیخلاف کارروائی کرتی ہے لیکن لاکھوں روپے بھتہ ملنے کی وجہ سے اس کالے دھندے کی جڑیں کاٹنے کی کوشش نہیں کرتی، تھانہ اے سیکشن کی حدود گھنٹہ گھر تانگہ اسٹینڈ پر کھلے عام آکڑا پرچی جوئے کا کاروبار شروع ہے لیکن تھانہ چند قدم پر ہونے کے باوجود پولیس لا علم دکھائی دے رہی ہے، شہری و سماجی حلقوں نے ایس ایس پی سکھر، ڈی آئی جی سکھر سمیت دیگر بال احکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد اور سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں