میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرقانونی تعمیراتی مافیا کے خلاف کمشنر کراچی نے ڈنڈا اٹھا لیا

غیرقانونی تعمیراتی مافیا کے خلاف کمشنر کراچی نے ڈنڈا اٹھا لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ جوہر مجید شاہ) سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد ہوگا غیرقانونی تعمیراتی مافیا نے شہریوں کو دبوچ رکھا ہئے اب رٹ قائم کرینگے کمشنر کراچی ڈویڑن ” اقبال میمن نے ڈنڈا اٹھا لیا اپنے محکمہ جاتی اختیارات کا استعمال شروع کردیا ادھر ڈسٹرکٹ کورنگی کے ڈپٹی کمشنر ‘ محمد علی زیدی اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن ماڈل زون ” منشاد علی ” کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیساتھ مشترکہ کاروائی ” رہائشی و انڈسٹریل پلاٹس پر جاری غیرقانونی تجارتی سرگرمیاں بند کرادی ماڈل زون یوسی 1 اور یوسی 6 میں کاروائی ماڈل بینکوئٹ مسمار جبکہ ایم ایم عالم روڈ پر قائم تمام غیرقانونی شادی ھال و ںینکوئیٹ سیل کردیے گئے نمایندہ جرات سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن منشاد علی نے اپنے سرونگ باس اور عدالتی احکامات کو فرائض منصبی قرار دیتے ہوئے کاروائی جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا یاد رہے کہ ماڈل بینکوئیٹ مسمار کرنے کے فوری بعد شکیل پکوان نامی مالک نے سرکاری رٹ کو براہ راست چیلینج کیا اور پھر غیرقانونی تعمیرات شروع کرادی گئی مگر فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف کام بند کرایا بلکہ لیبر کو بھی اٹھایا گیا جنھیں معمولی تنبہ کے بعد چھوڑ دیا گیا اس دبنگ کاروائی پر شہریوں کا اظہار اطمینان ادھر دستیاب تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ جگہ ریونیو لینڈ ہئے ذرائع نے بتایا کہ مسمار کیا جانے والا ماڈل بینکوئیٹ انڈسٹریل پلاٹ ہئے جہاں تجارتی امور کی قانونا ممانعت ہئے جبکہ مزکورہ عمل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے دئے جانے والے احکامات کی نہ صرف سنگین خلاف ورزی بلکہ حکم عدولی کے زمرے میں بھی آتا ہئے مزکورہ علاقے میں تمام غیرقانونی شادی ھال خلاف قانون و عدالت ہیں ادھر تحقیقاتی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہئے کہ مزکورہ تمام تعمیرات ایمینیٹی پلاٹس پر قائم ہیں تحقیقاتی ذرائع نے نے مزید اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ان شادی ھال و ںینکوئیٹ سے سابقہ ڈی ایم سی کورنگی کے کئی بوگس بھرتی و ترقی 14 گریڈ کے افسران کی عرصے سے جاری بھتہ خوری پر بھی کاری ضرب پڑی ہئے اور ہفتہ بند ہوگیا اسکے ساتھ۔ کئی سیاسی و غیر سیاسی عناصر کی بھتہ خوری بھی انجام کو پہنچی مزکورہ دبنگ کاروائی سے متعلق کہا جارہا ہئے کہ کاروائی سے قبل اسسٹنٹ کمشنر کو بھاری نزرانے و تحایف کی پیشکش کی گئی جو انھوں نے ٹھکرا دی بعد ازاں سیاسی سماجی سرکاری و حکومتی دباؤ کا اس آمنا سامنا تھا جسے بھی مسترد کر دیا گیا دیکھنا یہ ہئے کہ جاری کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہئے یا پھر مستقبل میں اس پر لین دین کے سائے پڑھ جاتے ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے آیندہ بھی ایسی کاروائیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں