میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈرز کی غیرقانونی اسکیموں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی

بن احسان بلڈرز کی غیرقانونی اسکیموں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی غیرقانونی منصوبوں کی سہولت کار بن گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی لینے کا انکشاف، فھد احسان کا لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی اور فیز ون کے نام سے دو رہائشی اسکیموں کی تشہیر و بکنگ شروع کی تھی اور ابتدائی طور پر دونوں اسکیموں کی 10 اور 11 ایکڑ کی این او سی لی گئی لیکن مذکورہ دونوں اسکیموں کو سینکڑوں ایکڑ پر جعلی لی آٹ پلان دکھا کر لوگوں کو سستی پلاٹس کی آڑ میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کرپشن اور غیرقانونی ترقیوں کے سنگین الزامات کے باوجود دوبارہ تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان نے ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی کے عیوض بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کو لوگوں کو لوٹنے کو لائسنس دے دیا ہے، دوسری جانب دونوں اسکیموں کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سے این او سی برائے بکنگ و تشہیر نہ ہونے کے باوجود متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کارروائی سے گریزاں ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک فھد احسان نے منظم ٹیم کے ذریعے سوشل میڈیا سمیت دیگر پروگراموں کا انعقاد کرکے لوگوں کو دہوکہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں