میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاپتا افراد کمیشن کے پاس 6 ماہ میں جبری گمشدگی کے 533 نئے کیسز درج

لاپتا افراد کمیشن کے پاس 6 ماہ میں جبری گمشدگی کے 533 نئے کیسز درج

جرات ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاپتا افراد کمیشن کے پاس رواں برس جنوری تا جون میں جبری گمشدگی کے 533 نئے کیسز درج کرائے گئے۔ملک میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والی کمیشن نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوری تا جون 2023 میں لاپتہ افراد کے 533 نئے مقدمات درج ہوئے۔کمیشن کے مطابق رواں سال مارچ میں لاپتا افراد کے سب سے زیادہ 141 نئے کیسز درج ہوئے۔کمیشن کے مطابق جنوری میں 91، فروری میں 99 اور اپریل میں 91 لاپتا افراد کے نئے کیسز درج ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں 82 جبکہ جون کے مہینے میں 29 کیسز درج ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جون میں 59 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے جبکہ لاپتا افراد کے کل 9 ہزار 736 کیسز کمیشن کے پاس درج ہو چکے ہیں اور کمیشن نے اب تک 7 ہزار 439 کیسز کو نمٹایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2ہزار 297 لاپتا افراد کے کیسز پر کام جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں