کراچی کے بیشتر علاقوں میں عید پر بجلی کی آنکھ مچولی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی میں عیدالاضحی کے تینوں روز لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے۔۔ کراچی کے علاقے لیاری،لانڈھی،کورنگی،قائدآباد اورکھوکھراپارسمیت دیگر کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رہا۔علاقہ مکینوں کاکہنا تھا کہ روزانہ کی بنیادپرسولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ظالمانہ فعل ہے۔عید الاضحی سے ایک دن قبل چاند رات کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں دن بھر بجلی غائب رہی تھی، جس کے سبب شہرِ قائد کی عوام کو چاند رات کی تیاریوں اور دیگر کاموں کو سرانجام دینے کے سلسلے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔چند دنوں پہلے بھی کراچی کے گنجان آباد علاقوں ملیر، سرجانی ٹاون، نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی تھی اور کئی جگہوں پر بجلی کی بندش کا دورانیہ 15 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا تھا۔