میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈرکے غیرقانونی منصوبے ، سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی سہولت کار

بن احسان بلڈرکے غیرقانونی منصوبے ، سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی سہولت کار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی منصوبے ، سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی سہولت کار بن گئی، فہد احسان پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان کا آشیرباد، عامر پٹھان بھی غیرقانونی طور پر تعینات، 10 ایکڑ کی این او سی پر سینکڑوں ایکڑ پر بکنگ و تشہیر جاری، جعلی لے آوٹ پلان سے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، ایس بی سی اے کے این او سیز بھی جعلی ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی جامشورو بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی منصوبوں کے سہولت کار بن گئی ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق کرپشن اور غیرقانونی ترقیوں کے الزامات میں ہٹائے جانے والے گریڈ 17 افسر عامر پٹھان کو کچھ عرصہ قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا او پی ایس پر اضافی چارج دے دیا گیا، ذرائع کے مطابق ایم نائن موٹروے پر تمام جعلی ہائوسنگ اسکیموں کو عامر پٹھان کا آشیرباد حاصل ہے اور عامر پٹھان غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں سے ماہانہ لاکھوں روپے سسٹم اور اوپر پہنچانے کے نام پر رشوت لیتا ہے، ذرائع کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب بن احسان گرین سٹی فیز ون کی ابتدائی این او سی 10 ایکڑ پر لی گئی لیکن پراجیکٹ سینکڑوں ایکڑ پر دکھا کر غیر منظور شدہ لی آٹ پلان دکھا کر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، 120 گز کے پلاٹ کی بکنگ ایک لاکھ اور ماہانہ 10 ہزار قسط کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک فھد احسان کو عامر پٹھان کا مکمل آشیرباد حاصل ہے اور کچھ عرصہ قبل بھی دستاویزات پورا نہ ہونے اور سادی درخواست پر فھد احسان کو 100 ایکڑ کا غیرقانونی اسکروٹنی چالان جاری کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق عامر پٹھان نے فھد احسان کو لوگوں کوئی لوٹنے کا لائسنس دے دیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی اس مامرے پر خاموش ہیں. واضع رہے کہ فھد احسان پر غیرقانونی زمینوں کے کھاتے تبدیل کرانے، جعلی کھاتے رکھنے اور غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے سنگین الزامات ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں