میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
6 انتہائی مطلوب کارلفٹرز کے سر کی قیمت مقرر(کئی برس سے گینگ چلارہے ہیں)

6 انتہائی مطلوب کارلفٹرز کے سر کی قیمت مقرر(کئی برس سے گینگ چلارہے ہیں)

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ داخلہ سندھ نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی سفارش پر کارروائی کی،تمام ملزمان اشتہاری اورعادی جرائم پیشہ ہیں
کاشف ابڑو کی گرفتاری پر60لاکھ ،نذیر بھیواور اکبر بھیو کی گرفتاری پر50، 50لاکھ ،ممتاز اور ملاح کے سر پر تیس، تیس لاکھ مقرر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی سفارش پر چھ انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کی ہیڈ منی مقرر کردی۔ملزمان کئی برس سے کار لفٹرز گینگز کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں اور ان کیخلاف کئی مقدمات بھی درج ہیں محکمہ داخلہ سندھ نے چھ انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کی ہیڈ منی مقرر کردی۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کاشف ابڑو عرف انورعلی کی گرفتاری پر ساٹھ لاکھ ۔نذیر بھیواور اکبر بھیو کی گرفتاری پر پچاس، پچاس لاکھ ۔۔۔مجاہد جمال میرانی کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ۔۔ممتاز بھیو اور محمد خان ملاح کے سر پر تیس، تیس لاکھ کا انعام مقرر کیا گیا۔ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ کاشف ابڑو کے خلاف چالیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔۔۔جبکہ اکبربھیو اور نذیر بھیو کے خلاف بائیس۔۔بائیس مقدمات ۔۔۔محمد خان ملاح کے خلاف چودہ۔۔ ممتاز بھیوکے خلاف تیرہ اور مجاہد جمال میرانی کے خلاف بیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔۔۔تمام ملزمان انتہائی خطرناک، اشتہاری اورعادی جرائم پیشہ ہیں اور کئی برس سے کار لفٹرزگینگز کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں