کراچی کے بجلی صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے بجلی صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے بجلی صارفین پر سرچارج لگانے کی منظوری دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین سے 12 ماہ میں سرچارج کی مد میں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ وصولی کی جائے گی۔