سندھ ہائی کورٹ میں اسریٰ یونیورسٹی معاملے پر دائر درخواستوں پر سماعت
شیئر کریں
حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سندھ ہائی کورٹ میں اسریٰ معاملے پر دائر درخواستوں پر سماعت، اگلے حکم تک ترمیمی ایکٹ کے تحت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہ کیا جائے، عدالت 23جون تک ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی بطور وائس چانسلر معیاد ختم ہو رہی ہے، عدالت کو آگاہی، عدالت کا یونیورسٹی ایکٹ کے تحت وائس چانسلر کی تقرری کا فیصلہ دیا ہے، ترجمان اسریٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ، کراچی میں 19جون بروز پیر کو اسریٰ یونیورسٹی ترمیم شدہ ایکٹ، وائس چانسلر کے عہدے اور ترامیم کے بعد تقرری میں بورڈ آف گورنرز کے نئے کردار سے متعلق معاملات پرسماعت ہوئی۔ وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی بطور وائس چانسلر مدت ملازمت تین سال مکمل ہونے پر بطور وائس چانسلر ان کی ابتدائی تقرری کے مطابق 26جون 2023 کو ختم ہو رہی تھی۔اس طرح عدالتی مقدمات اور ان کی معطلی سے قطع نظر وہ 26جون کے بعد وائس چانسلر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔ یہ دلیل دی گئی کہ ڈاکٹر نذیر لغاری سازشوں کے ذریعے یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھالنے اور ترمیم شدہ ایکٹ کے ذریعے وائس چانسلر کے طور پر ایک اور مدت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، عدالت نے حکم دیا کہ ترمیم شدہ ایکٹ کی بنیاد پر اگلے احکامات تک بورڈ آف گورنرز (بی او جی)کا اجلاس منعقد نہیں کیا جائے گا۔ اس طرح، ترمیم شدہ ایکٹ پر BOGکے ذریعے عمل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گیا کہ اسریٰ یونیورسٹی کو الگ الگ کیا جا رہا تھا، اور صرف اس کے ایکٹ میں ترمیم کی جا رہی تھی نہ کہ دیگر نجی یونیورسٹیوں کیلئے بھی، یہ تاریخ میں پہلی بار تھا کہ ترمیم شدہ ایکٹ کو فرد/ادارے کیلئے مخصوص بنایا گیا تھا، جس کا مقصد ملکیت کی منتقلی اور اسریٰ فاؤنڈیشن کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرنا تھا، جیسا کہ وکیل نے دعویٰ کیا تھا، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی طرف سے 30دسمبر 2022 کو حاصل کردہ اسٹیٹس کو کے حکم میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر نذیر لغاری کی مدت ملازمت کے اختتام کے حوالے سے، عدالت نے فیصلہ کیا کہ قانون، موجودہ قانون اسریٰ یونیورسٹی ایکٹکی دفعات کی بنیاد پر اپنا راستہ اختیار کرے گا، جو وائس چانسلر کے عہدے کا تعین کرے گا۔ اسریٰ یونیورسٹی کے مقدمات کی اگلی سماعت موسم گرما کے بعد ہو گی۔