میں نے رانا ثنااللہ کو جیل میں نہیں ڈالا تھا، شہریار آفریدی
شیئر کریں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریار آفریدی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شہریار آفریدی کو جج نوید خان کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔تفتشی افسر نے شہریار آفریدی کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کروانی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے شہریار آفریدی کو کمرہ عدالت میں ہی فیملی سے ملاقات کی اجازت دی اور انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا.شہریار آفریدی روسٹرم پر آکے جذباتی ہو گئے اور بولے کہ میرا بھائی فوت ہوا مجھے جنازے میں شریک ہونے نہیں دیا گیا، احتجاج کرنا میرا آئینی حق ہے میں نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔