بن احسان گرین سٹی ،فیز 1 کی این او سی نہ ہونے کا انکشاف
شیئر کریں
بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی منصوبے ،بن احسان گرین سٹی اور فیز 1 کی ایس بی سی سے سے این او سی نہ ہونے کا انکشاف، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سی برائے بکنگ و تشہیر نہ ہونے کے باوجود غیرقانونی بکنگ و تشہیر جاری ،سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی بھی غیرقانونی منصوبوں کی سہولت کار بن گئی، تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی اور بن احسان گرین سٹی فیز 1 کی غیرقانونی بکنگ و تشہیر جاری ہے، مذکورہ دونوں منصوبوں کی 10 اور 11 ایکڑ پر این او سی لی گئی تاہم دونوں منصوبوں کو سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل دکھا کر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مذکورہ زمین کا رکارڈ بھی مشکوک ہے جس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، دونوں منصوبوں کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد دے این او سی برائے سیل ع تشہیر بھی نہیں لی گئی لیک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے ہوئے کارروائی سے گریزاں ہے، دوسری جانب سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی بھی مذکورہ دونوں منصوبوں کی سہولت کار بن گئی ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان اور بلڈر فھد احسان کی گٹھ جوڑ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے.