میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی استحکام لائے بغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں وزیر اعظم

سیاسی استحکام لائے بغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں وزیر اعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سیاسی استحکام لائیں گے اس کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، مشکلات کے باوجود آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشروں کو پنشن میں بڑا اضافہ دیا ہے، عمران نیازی کے اکسانے پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ماہ ہونے کی توقع ہے، اگر یہ معاہدہ نہیں ہوتا تو قوم کے ساتھ مل کر ملک کو ان مشکلات سے نکالیں گے۔ وزیر اعظم نے سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں لاہور کے 14 حلقوں میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ شروع کیا،2018 کے بعد دھاندلی کی پیداوار فسطائی حکومت نے ان منصوبوں کو بند کردیا اور اس کے بعد ہمارے نیب کے عقوبت خانوں کے چکر لگنے شروع ہوئے اورپنجاب کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی،کوڑا اٹھانے کے منصوبوں پر جواب طلبی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ چار سالہ دور تھا جس میں ترقیاتی عمل ٹھپ ہوئے۔ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔چین نے نواز شریف پر اعتماد کرتے ہوئے اربوں ڈالر کے منصوبے شروع کئے لیکن وہ تمام منصوبے ختم کردیئے گئے۔ان 14 سپورٹس کمپلیکس میں سے ایک کا افتتاح کردیا، یہ نوجوانوں کے لئے نواز شریف کا بہترین تحفہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں