پاکستان روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے: صادق سنجرانی
شیئر کریں
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، پارلیمانی اور تجارتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے مابین مزید مستحکم ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے روسی فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، میرا اور میرے پارلیمانی وفد کا شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا روس کا یہ پہلا دورہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اہم حصہ ہے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ رشتہ صدیوں پر محیط ہے، آج کی بدلتی ہوئی دنیا میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کا روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں، روس فیڈریشن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔