شہر قائد کے میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا ،واٹربورڈ ،کئی ادارے ماتحت ہوں گے
شیئر کریں
کئی سال کے تعطل کے بعد شہر قائد کے میئر کا انتخاب 15 جون کو ہونے جا رہا ہے،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت کئی ادارے کراچی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اورسولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکا چیئرمین بھی میئرہوگاتفصیلات کے مطابق کئی سال کے تعطل کے بعد شہر قائد کے میئر کا انتخاب 15 جون کو ہونے جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے امیر کراچی حافظ محمد نعیم میئر کے عہدے کے امیدوار ہوں گے جن کی پی ٹی آئی کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا جا چکا ہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی جماعت تنہا اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔میئر کراچی جو بھی ہوگا اس کا فیصلہ تو آنے والے ہفتے میں ہوگا تاہم اس وقت سندھ اسمبلی میں میئر کراچی کو مزید با اختیار بنانے کے بل پر کام جاری ہے۔میئر کراچی کے ماتحت جو ادارے ہوں گے ان میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہوگا جبکہ سولڈ ویسٹ کا چیئرمین بھی میئر کراچی ہوگا۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے سربراہ بھی میئر کراچی ہوں گے جب کہ سولڈ ویسٹ ریجنل کا چیئرمین متعلقہ ڈویژن کا میئر ہوگا۔بلڈنگ کنٹرولز متعلقہ میئرز کو رپورٹ کریں گے جب کہ واسا حیدرآباد کا ایکس آفیشیو چیئرمین میئر حیدرآباد ہوگا۔