میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹھٹھہ ،کوہستان میں زمین کے جعلی کھاتوں کا میگا اسکینڈل

ٹھٹھہ ،کوہستان میں زمین کے جعلی کھاتوں کا میگا اسکینڈل

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ٹھٹھہ ضلع کے دیھ کوہستان میں زمین کے جعلی کھاتوں کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا، سابق اسسٹنٹ کمشنر غفار شیخ نے کروڑوں روپے لیکر جعلسازی کرکے کھاتے ری رائٹ کئے، 342 ایکڑ زمین کا کھاتہ غلام محمد ولد پیرانو کے نام کیا گیا جس پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے رہائشی اسکیم شروع کی، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کا تحقیقات کا حکم، تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹہ کے دیھ کوہستان 7/1 تہہ جہمپیر میں غیرقانونی کھاتے ری رائٹ کرنے کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے ولی معلومات کے مطابق سابقہ اسسٹنٹ کمشنر غفار شیخ نے اکبر بہاری نامی فرنٹ مین کے ذریعے مختلف بلڈرز سے کروڑوں روپے لیکر غیرقانونی طور کھاتے ری رائٹ کئے، ذرائع کے مطابق کے کھاتوں کے ری رائٹ میں مختیارکار کی جعلی دستخط کئے گئے، دیھ کوہستان کے 7/1 تپہ جہمپیر پر رکارڈ کی منتقلی و کھاتے ری رائٹ کرنے پر مکمل پابندی ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر غفار شیخ نے بڑی پیمانے پر جعلسازی کرکے کھاتے ری رائٹ کئے ،ملنے والے دستاویزات کے مطابق ستمبر 2022 ع میں اسسٹنٹ کمشنر نے ایک جوڈیشل آرڈر کے ذریعے 342 ایکڑ زمین غلام محمد ولد پیرانو کے نام کی اور آرڈر کے مطابق غلام محمد کو زمین گفٹ ملی، مذکورہ زمین پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے بن احسان گرین سٹی فیز ون کا آغاز کیا گیا جس کی تشہیر و بکنگ جاری ہے، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ نے کہا کہ مذکورہ رکارڈ کی چھان بین کیلئے متعلقہ افسر کو کہہ دیا ہے، واضع رہے کہ دیھ کوہستان میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کرکے مختلف بلڈرز کو دی گئی ہیں،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں