میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنگی ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو نے عہدے کو مال بنا نے کا ذریعہ بنا لیا

کورنگی ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو نے عہدے کو مال بنا نے کا ذریعہ بنا لیا

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی سرپرستی میں بلدیہ کورنگی ڈائریکٹر پارکس ” وقاص سومرو ” نے اپنے عہدے اختیارات ” کو مال بنا منصب میں تبدیل کردیا ” جعلی و بوگس بلنگ ” کے ماہر وقاص سومرو نے محض 2 پھولوں کی نمائش کی مد میں سندھ سرکار و ضلع کو مبینہ طور پر 2 کروڑ کا چونا لگا دیا ذرائع نے انکشاف کیا ہئے کہ مبینہ طور پر بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام پھولوں کی نمائش کا مکمل خرچہ ٹھکیدار (مبینہ طور پر عرفان بٹ ) کے زمہ تھا جس کا برملا اظہار دوران نمائش ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نمائش کا مکمل خرچہ مخیر حضرات اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرز شپ کے تحت ہوا ہے ۔ تاہم جب وقاص سومرو سے میڈیا نے سوال کیا کہ اتنا خرچہ کیسے اور کس نے کیا اس شخصیت یا اشخاص کا نام ظاہر کریں تو جواب میں ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو نے میڈیا سے کہا کہ کسی پرائیویٹ کمپنی شخص نے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا سارا خرچہ ڈی ایم سی کے فنڈ سے کیا گیا ہے ۔ اور تمام اخراجات ضلع کورنگی اٹھا رہا ہئے مزکورہ نمائش کا اسٹیج سجا کر ڈائریکٹر پارکس نے سرکاری خزانے پر بڑی نقب زنی کرتے ہوئے لگ بھگ 2 کروڑ ٹھکانے لگا دئے۔ جعلی بلوں کے ذریعہ ڈی ایم سی کے خزانے پر بڑی ڈکیتی ماری گئی ہے ۔ پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تصدیق ٹھیکیدار عرفان بٹ نے بھی میڈیا کے سامنے کی تھی ۔ اسی طرح گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش میں بھی گھپلا کیا گیا ہے اور ایک کروڑ کے لگ بھگ گرین بیلٹ کی مد میں جعلی بلنگ کی تفصیلات آئندہ اشاعت میں شامل کی جائیں گی۔ یاد رہئے کہ ” وقاص سومرو ” سابق چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور ایم سی ڈسٹرکٹ ایسٹ اختر شیخ کے منظور نظر اور فرنٹ مین کھلاڑی بھی رہیں ہیں اختر شیخ کرپشن و بدعنوانیوں کے ڈان کہلاتے ہیں اور انکی کاریگری کے معترف سرکار اور سرکاری افسران بھی ہیں وقاص سومرو ضلع بھر میں اختر شیخ کا دست راست بھی رہیں محکمہ آٹ ڈور میں آٹ کلاس کرپشن کے ریکارڈ ہولڈر بھی رہیں ہیں جبکہ بدعنوانیوں کے میڈل کیساتھ نمائشی طور پر ” معطل ” بھی کئے گئے تھے شرقی کے بعد موصوف کا نشانہ ضلع وسطی ہوا مگر یہاں سابق چیرمین ریحان ھاشمی نے دال نہیں گلنے دی اور بھاگنا پڑا بعد ازاں نشانہ وسطی ہوا سابق ایڈمنسٹریٹر جاوید کلہوڑ نے رسہ ڈال کے رکھا مگر اب موصوف نے شریف زادے ایڈمنسٹریٹر شریف خان کو اپنی شرافت کے حصار میں لے رکھا ہئے اور ضلعے بھر کے پارکس بھی تباہ کردیے حدف صرف وصولیاں ہیں تینوں بلدیات میں لوٹ مار و کرپشن کا بے تاج بادشاہ و بازیگر ” وقاص سومرو اپنے اہداف و مشن پر تاحال کمر بستہ ڈائریکٹر پارکس ڈسٹرکٹ کورنگی وقاص سومرو نے ضلع بھر کے تمام پارکس تباہ کردیے ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو کے بارے میں ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر موصوف 20لاکھ کی کوٹیشنز پر 2 لاکھ کا کام کرتے ہیں باقی بطور نذرانہ ایڈمنسٹریٹر شریف خان کی سرپرستی اور شمولیت سے ہڑپ کر جاتے ہیں ڈسٹرکٹ کورنگی کی حدود میں واقع پارکس پر وقاص سومرو کا غیرقانونی راج اور گورکھ دھندہ جاری ہئے۔ ضلع کورنگی کے لاکھوں شہریوں ، شہر کی معزز شخصیات اور ڈی ایم سی کورنگی کے ملازمین و افسران نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، سیکرٹری بلدیات و لوکل گورنمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس گھناونے کھیل کا نوٹس لیں اور ضلع کورنگی کے عوام کا حق لوٹنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ شہریوں نے محکمہ اینٹی کرپشن سمیت تحفظ ماحولیات کی تنظیموں سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں