گرو ننگر میں ایم کیو ایم کے پرچم پھاڑ دیے گئے، علاقے میں کشیدگی
شیئر کریں
حیدرآباد(رپورٹ :علی نواز)گرو ننگر میں ایم کیو ایم کے پرچم پھاڑ دیے گئے، علاقے میں کشیدگی، کارکنان کے بڑی تعداد بھی پہنچی، رکن سندھ اسمبلی کی پھلیلی تھانہ پر کیس داخل کرنے کی درخواست، ضلع انتظامیہ و تھانہ پر تحریری درخواست دے دی ہے، لائحہ عمل طے کر رہے ہیں، راشد خلجی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی کریڈٹ لینے کی جنگ شروع ہوگئی ہے، گرو ننگر چوک پر ایم کیو ایم کے پرچم و بینرز پھاڑ دیے گئے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکن اسفند عرف گڈو مری و دیگر نے پرچم کو پھاڑ پھینکا، واقعہ کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی، دوسری جانب گڈو مری و دیگر پر کیس داخل کرنے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی نے پھلیلی تھانے پر درخواست جمع کروادی ہے، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے راشد خلجی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے اور پھلیلی تھانے پر گڈو مری و دیگر پر مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی ہے، آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے۔