میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں بلیم گیم کی بجائے ملک کو آگے لیکر جانا چاہیے اسحاق ڈار

ہمیں بلیم گیم کی بجائے ملک کو آگے لیکر جانا چاہیے اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لاہور چیمبر کی بجٹ تجاویز پیش کردی ہیں۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ابراہیم شیخ، وسیم یوسف، مجاہد مقصود بٹ، میاں عتیق الرحمن اور خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سے سب واقف ہیں،اس مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ کاروبار دوست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلیم گیم میں نہیں جانا چاہیے بلکہ ملک کو آگے لے کر جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں وقت لگ رہا ہے لیکن نویں جائزہ پروگرام کے لیے کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چند ماہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ملک کو بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 1999 میں پابندیوں کا سامنا تھا لیکن صورتحال سے نمٹ لیا، اب بھی مشکل حالات سے باہر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ادائیگیاں حکومت کی اولین ترجیح ہے۔لاہور چیمبر کے صدر نے زرمبادلہ کے بحران پر قابو پانے کے لیے مقامی کرنسی کی تجارت اور بارٹر ٹریڈ میکانزم جیسے اقدامات کی سفارش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں