گھر میں لگائے گئے پودے سرطان سے بچاسکتے ہیں،تحقیق
شیئر کریں
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھروں میں پودوں کا لگایا جانا آپ کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سِڈنی کے محققین کو ایمبیئس نامی ایک کمپنی کے اشتراک سے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ گھر کے پودے عمارت کے اندر ہوا سے کینسر کا سبب بننے والے ذرات سمیت زہریلے بخارات کو صاف کر سکتے ہیں۔اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں پودوں کی پیٹرول کے بخارات صاف کرنے کی صلاحیت کو آزمایاگیا۔ یہ بخارات دنیا بھر کی عمارات میں زہریلے مرکبات کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔مطالعہ کیے گئے پودوں نے ہوا سے 97 فی صد نقصان دہ بخارات کو صرف آٹھ گھنٹوں میں صاف کردیا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق گھر کے اندر ہونے والی فضائی آلودگی سے 2020 میں 32 لاکھ قبل از وقت اموات واقع ہوئیں۔سانس میں پیٹرول کے بخارات کا اندر جانا پھیپھڑوں میں سوزش، سر درد اور متلی کا سبب ہوسکتا ہے۔