قاسم آباد میں ایچ ڈی اے کے پلاٹس میں خرد برد کا انکشاف
شیئر کریں
حیدرآباد(رپورٹ :علی نواز)قاسم آباد میں ایچ ڈی اے کے پلاٹس میں خرد برد، اینٹی کرپشن سیکریٹری عبدالمنان شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، قاسم آباد فیز 2 کے بلاک ڈی کی رہائشیوں نے اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کی تھی، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں پلاٹس میں خرد برد پر اینٹی کرپشن نے ادارہ ترقیات حیدرآباد کے سیکریٹری عبدالمنان شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، قاسم آباد فیز 2 کے بلاک ڈی کی رہائشیوں سمیر، بھورل، ریاض حسین، نور محمد، امتیاز علی و دیگر نے اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ قاسم آباد فیز 2 کے بلاک ڈی میں رہائش. پذیر تھے اور سیکریٹری ایچ ڈی اے عبدالمنان شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم نے ان سے لاکھوں روپے رشوت لیکر کہا تھا کہ ان کے پلاٹس کے کاغذات بنا کر دینگے تاہم کاغذات بنانے کی بجائے ان کی گھر مسمار کرکے بھاری رقم کے عیوض دوسرے لوگوں کو الاٹ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گھر مسمار ہونے کی وجہ سے وہ دربدر ہیں، ایسی درخواست کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدرآباد نے درخواست گذاروں کو تحریری بیان دینے کیلئے نوٹیس جاری کردیا.