میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈرزکے جعلی و غیرقانونی منصوبے جاری

بن احسان بلڈرزکے جعلی و غیرقانونی منصوبے جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے جعلی و غیرقانونی منصوبے ،متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں، ایم نائن موٹروے پر پر بن احسان گرین سٹی اور گرین ویلی کے نام سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری، فہد احسان نے کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کو سستی پلاٹس کی آڑ میں اربوں روپے کا چونا لگا دیا، تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی و جعلی رہائشی منصوبوں کے خلاف ضلع انتظامیہ ٹھٹہ اور جامشورو کارروائی سے گریزاں ہے، بن احسان بلڈر اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر ضلع جامشورو کی حدود میں بن احسان گرین سٹی، بن احسان گرین سٹی فیز ون اور ضلع ٹھٹہ کی حدود میں بن احسان گرین ویلی کے نامون سے رہائشی ہائوسنگ اسکیموں کا آغاز کیا گیا تھا، مذکورہ اسکیموں کو دونوں اضلاع کی ضلع انتظامیہ نے غیرقانونی قرار دے کر تعمیرات بھی منہدم کی تھیں جبکہ سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے بھی مذکورہ اسکیموں کو غیرقانونی قرار دیا تھا، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے ایک بار پھر بن احسان گرین سٹی کی ری لاچنگ کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مذکورہ اسکیموں کا نہ کوئی روینیو رکارڈ ہے نہ ہی متعلقہ اداروں کی این او سیز موجود ہیں جبکہ جعلسازی کے ذریعے اسٹامپ پیپر پرزمین خرید کر لوگوں کو دہوکہ دینے کا سلسلہ جاری ہے، واضع رہے کہ بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک نے سستی پلاٹس کی آڑ میں لوگوں سے اربوں روپے ہتھیا لئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں