پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ،عمران خان دہشت گردی کی سازش کر رہا ہے ، ‘ مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرا ن خان نے 2011ء سے دہشتگردی ،تحریب اور سازش سے کام لیا لیکن یہ ایکسپوز اب ہوئے ہیں ،میں خود کہتی ہوں کسی بھی ایسے شخص کو جو سویلین ہو اس کا کیس سویلین کورٹس میں نہیں جانا چاہیے لیکن عدالتوں کا حال تو دیکھیں وہاں تو منصف رہے ہی نہیں ، جب سویلین عدالتوںمیں سہولت کاری ہو رہی ہو گئی تو انصا ف کا نظام کدھر جائے گا، جیسا جرم ہوگا ویسی سزا ہو گی ، جرم آپ نے ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنے کا کیا ہے ، تاریخ میں تحریک طالبان ،دہشتگرد وں اور تحریب کاروں کے حصے میں اس قسم کی بد نامی اور ذلت ہے اور سیاست میں یہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے حصے میں آئی ہے ،جو ججوں کا جسٹس عمر عطا بندیال کا لاڈلا ہے جب زمان پارک میں پولیس گئی تھی حملے ہوئے تھے اگراسے اس وقت سزا مل جاتی تو آج اسے نو مئی کا سانحہ کرنے کا حوصلہ نہ ہوتا،جسٹس عمر عطا ء بندیال سے کہتی ہوں آپ نے ماضی سے نہیں سیکھا جسٹس (ر) آصف سعید کھوسہ ابھی قانون کے شکنجے میں نہیں آئے لیکن وہ آئین و قانون کے شکنجے میں آئیں گے ،جسٹس (ر) ثاقب نثار ڈیم والے بابا جی کی بات کرو ں تو وہ کسی کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں۔