بن احسان بلڈرزکے جعلی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ نہ رک سکی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جعلی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ رک نہ سکی، فہد احسان کا غیرقانونی منصوبہ کے ذریعے کروڑوں روپے کا فراڈ، ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم بن احسان گرین سٹی اور فیز ون کو متعلقہ ادارے غیرقانونی قرار دے چکے، سابق اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ کے ذریعے رکارڈ میں بھی جعلسازی کا انکشاف، ضلع انتظامیہ ٹھٹہ نے کھاتے ہی کینسل کردیئے، تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی غیرقانونی اور جعلی رہائشی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ نہ رک سکی ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر پر ن احسان گرین سٹی اور بن احسان گرین سٹی فیز نامی رہائشی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ شروع کی گئی تھی جسے ضلع انتظامیہ جامشورو اور سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے غیرقانونی قرار دے دیا ہے، بن احسان بن ڈوولپرز نے ضلع ٹھٹہ کے حدود میں بن احسان گرین ویلی نامی رہائشی اسکیم کی بھی تشہیر شروع کی تھی اور ملنے والے دستاویزات کے مطابق مذکورہ اسکیم کیلئے جو زمین دکھائی گئی اس پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ فھد احسان نے سابقہ اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ غفار شیخ کو بھاری رقم دیکر کھاتے ری رائٹ کرائے جو کہ جعلی آرڈرز کے ذریعے کئے گئے اور مذکورہ کھاتوں کو ضلع انتظامیہ ٹھٹہ نے کینسل کردیا، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک فھد احسان نے جعلی رہائشی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں نے لوگوں بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے ایم نائن موٹروے پر موجود رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے.