محکمہ صحت سندھ کاعدالتی حکم نظر انداز،ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ موسٹ جونیئر افسر کے حوالے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)محکمہ صحت سندھ نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ موسٹ جونیئر افسر کے حوالے، گذشتہ سال 16 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل، ایکٹنگ اور او پی ایس پر بیٹھے افسران کو ہٹنے ہٹانے کا حکم دیا، عدالتی احکامات پر گریڈ 19 کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو ڈی جی صحت سندھ کے عھدے سے ہٹایا گیا، سندھ حکومت نے ایک بار پھر سینیارٹی لسٹ میں 459 نمبر پر موجود ارشاد میمن کو ڈی جی کے عہدہ پر بٹھا دیا، سینیئر افسران مایوس، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے عدالتی احکامات کی دہجیان بکھیرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر موسٹ جونیئر افسر کو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بٹھا دیا ہے، گذشتہ سال 16 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے تمام محکموں میں ایڈیشنل اور ایکٹنگ چارج اور او پی ایس پر بیٹھے افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد گریڈ 20 کے عھدے ڈائریکٹر جنرل سندھ پر براجمان گریڈ 19 کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو ہٹا دیا گیا تھا، ڈاکٹر ارشاد میمن 18 ماہ ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر براجمان رہا ،ڈاکٹر ارشاد میمن کو ڈی جی کے عھدے سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی کراچی مقرر کیا گیا تھا، ڈاکٹر ارشاد میمن کی بطور ڈی جی مقرری کے دوران کورونا سامنا کی خریداری میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا بھی انکشاف ہوا تھا، سندھ حکومت نے ایک بار پھر قواعد و ضوابط اور عدالتی احکامات کی دہجیان بکھیرتے ہوئے ارشاد میمن کو ڈی جی کے عھدے پر بٹھا دیا ہے، ڈاکٹر ارشاد میمن سینیارٹی لسٹ میں 459 نمبر پر ہے اور اسے نوازنے کیلئے ایک درجن سے زائد سینیئر افسران نظرانداز کردیئے گئے جن میں گریڈ 20 کے ڈاکٹر ندیم اختر شیخ، صفدر علی رند، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر مبشر کولاچی جو کہ سینیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں، ڈی ایچ او حیدرآباد لالا جعفر، لیاری جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ ابڑو، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز حیدرآباد ڈاکٹر فاروق لغاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈی جی آفیس ڈاکٹر سھراب ہیسبانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عارف خان، ڈاکٹر عارف قائمخانی، چیف سپرنٹنڈنٹ میڈیکل آفیسر لیاقت آباد ہسپتال رزاق تنیو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سعود آباد ہسپتال ڈاکٹر عاشق شیخ سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔