میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ،محکمہ انسداد رشوت ستانی کے نشانے پر

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ،محکمہ انسداد رشوت ستانی کے نشانے پر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والا مزدوروں کی فلاح و بہبود کا ادارہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کا مرکزی دفتر واقع گلشن اقبال محکمہ انسداد رشوت ستانی کے نشانے پر کروڑوں اربوں کی بندر بانٹ سے متعلق تحقیقات جاری محکمے کے ھیڈ آفس پر محکمہ انسداد رشوت ستانی کا چھاپہ واضح رہے کہ مزکورہ محکمہ عرصے سے مالی بیضابطگیوں کا گڑھ جانا جارہا ہئے ادھر مزکورہ محکمہ مختلف ادوار جن میں قابل ذکر پیپلز پارٹی اور متحدہ کی ” مخلوط حکومت حکومتی امور میں ایک دوسرے کے پارٹنر ہوا کرتے تھے اس دور میں بھی شدید بد انتظامی بد نظمی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کا مرکز بنا ہوا تھا بدعنوانیوں سے متعلق خبریں اخبارات کی زینت ہوا کرتی تھیں مگر آج تک مالی بیضابطگیوں سمیت اقربا پروری گھوسٹ ملازمین فنڈز میں خرد برد سے متعلق کوئی ٹھوس کاروائی نہ ہوسکی وجہ سندھ سرکار کے نامور کھلاڑیوں کا مضبوط نیٹ ورک ادارے میں قائم ہئے مگر اب بات بگڑ گئی کون سے افسران و اہلکار کیوں نشانہ ہیں جلد راز کھل جائگا حالیہ کاروائی سابقہ کی جانے والی کاروائیوں کا تسلسل قرار دیا جارہا ہئے یاد رہے ماہ جنوری میں سنگین الزامات کے تحت جن میں مالی بیضابطگیوں اور کروڑوں کی بدعنوانیاں شامل تھیں محکمے کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ” جیل یاترا ” پہ جانا پڑا جہاں وہ تاحال موجود ہیں جبکہ انکی ضمانت کی درخواست اینٹی کرپشن کی عدالت نے مسترد کردی تھی ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر ہئے اور کئی راشی و سیاسی افسران و اہلکاروں سے متعلق رازداری سے تحقیات کا عمل جاری ہئے جلد مزید بڑی گرفتاریاں اور ہوشربا انکشافات کی سیریل ریلیز و مارکیٹ ہونے کو ہیں یاد رہے کہ ماہ جنوری میں سندھ سوشل سیکورٹی میں کرپشن بدعنوانی پر لگ بھگ 9 ایف آئی آرز کا اندراج ہونے کیساتھ 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی گرفتار ہیں دستیاب اطلاعات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ سوشل سیکورٹی کے ھیڈ آفس کے اہم ترین محکمہ جات جن میں ویجیلینس اینڈ سروے سیل، محکمہ پروکیورمنٹ کیساتھ محکمہ مالیات کے اکانٹ سیکشن کا مکمل ریکارڈ چھاپہ مار کارروائی کے دوران تحویل میں لے لیا مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ وزیر محنت سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں